Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کے بعد ڈینگی میں تیزی، اسلام آباد میں مزید 152 شہری ڈینگی کا شکار

کورونا کے بعد ڈینگی میں تیزی، اسلام آباد میں مزید 152 شہری ڈینگی کا شکار
October 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے بعد ڈینگی وباء میں تیزی آگئی، اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 152 شہری ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 1801 تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1424 ہو گئی۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے۔ ایک دن میں 152 شہری ڈینگی بیمار ہوئے، مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 1161 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 640 کیس رپوٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے "ترلائی" ہے، ترلائی میں ڈینگی کے 563 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ڈی ایچ او راولپنڈی کے مطابق شہر میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1424 ہو چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہوئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 33، بینطیر اسپتال میں17  اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں 9 مریض داخل ہوئے، راولپنڈی میں ڈینگی سے پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔