Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ، مزید 79 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ، مزید 79 افراد انتقال کر گئے
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کی چوتھی لہر کا قہر جاری ہے۔ کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3980 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی۔ ایک روز میں 64 ہزار 53 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا سے مجموعی اموات 26 ہزار 114 ہو گئیں۔ مجموعی کیسز بھی 11 لاکھ 75ہزار 558 تک پہنچ گئے۔

ملک میں چھ کروڑ افراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگانے کا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا۔ سندھ میں ویکسی نیشن کے بغیر شاپنگ مال اور شادی ہالز میں داخلے پر پابندی لگ گئی۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بھی 24 اضلاع میں نئی پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔