Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا کی چوتھی لہر میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے

کورونا کی چوتھی لہر میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کی چوتھی لہر میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے۔ تین ہزار 153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں کورونا کے خطر ناک وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ایک دن میں کورونا سے ملک بھر میں 58 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 720 ہو گئی ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 153 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار 520 ہو گئی۔ ملک بھر میں 5 ہزار 570 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 464، پنجاب میں کورونا سے 4 لاکھ 13 ہزار 182، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 68 ہزار 258  اور بلوچستان 32 ہزار 569 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 617 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 162 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 268 کورونا کیسز ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 57 ہزار 792 ٹیسٹ کیے گئے  جبکہ مثبت کیسوں کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 552 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں ۔ 5 ہزار 715 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔