Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا پھیلاؤ بالائے طاق، پی ڈی ایم نے رنگ روڈ پشاور پر جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا

کورونا پھیلاؤ بالائے طاق، پی ڈی ایم نے رنگ روڈ پشاور پر جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا
November 22, 2020
پشاور (92 نیوز) اپوزیشن کو کورونا پھیلنے کا ڈر نہ کارکنوں کی صحت کا خیال، پی ڈی ایم نے رنگ روڈ  پشاور پر جلسے کیلئے پنڈال سجا لیا۔ مریم نواز جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد سے پشاور پہنچ گئیں، نوشہرہ اور مردان سمیت دیگر شہروں سے کارکنوں کو پشاور لایا جانے لگا۔ جلسے کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل روٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔ قائد پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں پشاور کے جلسے سے حکومت کے ہوش اڑ جائیں گے، لاڑکانہ اور ملتان میں بھی جلسے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کسی محاذ پر آرام سے بیٹھنے نہیں دیں گے، حکومت نے روکنے کی بہت کوشش کی، کوئی وجہ نہ ملی تو کہا کورونا کا خطرہ ہے، ناجائز حکومت سب سے بڑا کورونا ہے۔