Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا وائرس سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے ، 4062 نئے کیس رپورٹ

کورونا وائرس سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے ، 4062 نئے کیس رپورٹ
September 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) کورونا وائرس سے مزید 84 افراد انتقال کر گئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4062 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 4 ہزار 62 نئے کیسز سامنے آئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہو چکی ہے۔ سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، خیبرپختنوخواہ میں 1 لاکھ 66 ہزار 564  ، بلوچستان میں 32 ہزار480  ، اسلام آباد میں 1 لاکھ 1 ہزار 840 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 اور آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 37 ہو گئے ہیں۔

این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے گزشتہ روز 84 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 43 افراد جاں بحق ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے ۔ ملک بھر میں 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 43  ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 538 مریض وینٹلیٹرز  پر ہیں۔ 5 ہزار 788 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔