Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کورونا سے11 افراد جاں بحق، مزید 663 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے11  افراد جاں بحق، مزید 663 نئے کیس رپورٹ
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھرمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 663 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد رہی۔ کورونا سے مجموعی اموات 28 ہزار280  ہوگئیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 1913 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47 تک جا پہنچی۔