Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ ملک میں مہنگائی ہو، شیخ رشید

کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ ملک میں مہنگائی ہو، شیخ رشید
October 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کوئی حکمران نہیں چاہتا کہ ملک میں مہنگائی ہو۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر چلی ہے۔ پاکستان بھی اس لہر کی زد میں ہے۔ کچھ لوگ حساس ترین ادارے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں۔ ملکی ماحول ٹھیک ہیں اور ساری چیزیں درست ہیں۔ بد خواہ ناکام ہوں گے۔ اگلے جمعہ تک سارے مسئلے ٹھیک ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا افغانستان کیوجہ سے ہم پر بھاری ذمے داری ہے۔ افغانستان کے امن کے لئے ہماری دعائیں ہیں۔ چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا راولپنڈی میں 30 تعلیمی ادارے بنائے ہیں۔ نالہ لئی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ ماں بچہ اسپتال کا بھی جلد آغاز ہو جائے گا۔