Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکا، 4 سکیورٹی اہلکار شہید، 19 افراد زخمی

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکا، 4 سکیورٹی اہلکار شہید، 19 افراد زخمی
September 5, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، مستونگ روڈ پر چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 17 ایف سی اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوئے، تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خودکش دھماکہ کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا، کہا کہ، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہے۔