Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی
September 5, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، خودکش بمبار موٹر سائیکل پر سوار تھا۔

دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔