Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئٹہ، یونیورسٹی آف بلوچستان کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

کوئٹہ، یونیورسٹی آف بلوچستان کے قریب دھماکا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر یونیورسٹی آف بلوچستان کے قریب دھماکا ہوا، 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی جاعہ وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ پولیس اہلکاروں کے ٹرک پر ہوا۔ دھماکے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جا رہا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں آٹھ سے دس کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 7 زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔