Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، فوج تعینات کرنیکی تحریک انصاف کی درخواست مسترد

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، فوج تعینات کرنیکی تحریک انصاف کی درخواست مسترد
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا پولیس، رینجرز اور ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں۔ الیکشنز کی سیکورٹی کے لئے رینجرز، ایف سی، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو فیصلہ سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔ تحریک انصاف نے چند روز قبل کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج لگانے کی درخواست کی تھی۔

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات 12 ستمبر کو شیڈول ہیں۔