Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، الیکشن کمیشن کا علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کا حکم

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، الیکشن کمیشن کا علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کا حکم
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ علی زیدی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پولنگ کے عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پولیس کو احکامات جاری کئے ہیں کہ علی زیدی کو کراچی کے ضلع شرقی سے باہر نکال دیا جائے۔

دوسری جانب علی زیدی نے الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے الیکشن کمیشن مجھے ایک پولنگ اسٹیشن دکھا دے جہاں کا دورہ کیا ہو تو میں استعفیٰ دے دوں گا۔ صرف ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے گیا تھا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فہیم خان، راجہ اظہر، اکرم چیمہ کو بھی علاقے سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔