Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش
September 9, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

ملیر ایئر پورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔ شارع فیصل، کارساز ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور ملیر سعود آباد میں بھی بادل برس پڑے۔ صدر، ڈیفنس اور اولڈ سٹی ایریا میں بھی بارش ہوئی۔ اسٹیڈیم روڈ، ناظم آباد، بورڈ آفس اور جوہڑ موڑ میں بھی رم جم برسا۔

گذشتہ شب ہونے والی ہلکی بارش کا پانی بھی سڑکوں سے صاف نہیں کیا جا سکا۔ لیاقت آباد انڈر پاسز میں بھی پانی موجود ہے۔ اطراف کی سڑکیں بھی زیرآب ہیں۔ بیشتر پلوں کے دونوں اطراف بھی پانی صاف نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے سفر کرنے والوں کی دشواری پیش آرہی ہے۔ شہری شکوہ کرتے ہیں اس شہر میں انتظامی معاملات ٹھیک کیوں نہیں ہوتے۔

بارش کے بعد مختلف علاقوں میںٰ بجلی بھی غائب ہے۔ کچھ علاقوں میں چند گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوئی تو کچھ علاقے اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔