Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ، جگہ جگہ بارش کا پانی تاحال موجود

کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہی ، جگہ جگہ بارش کا پانی تاحال موجود
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں گذشتہ روز شروع ہونے والی بارش رات بھر وقفے وقفے سےجاری رہی۔ شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہے۔

کراچی میں گذشتہ روز بادل برسے اور خوب برسے۔ رات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ شہری صبح اٹھے تو سڑکوں پر پانی جمع نظر آیا۔ گلی محلوں میں بھی بارش کا پانی موجود تھا۔ شہر کی اہم شاہراہوں پر بھی پانی کی وجہ سے سفر دشوار ہوا۔

شہری کہتے ہیں باران رحمت، انتظامی غفلت کی وجہ سے زحمت بن جاتی ہے۔

شہر میں جگہ جگہ موجود کچرے کے ڈھیروں میں بارش کا پانی پڑنے کی وجہ سے تعفن اٹھا رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینا بھی دشوار ہے۔ شہری کہتے ہیں حکومت نے کوئی پیشگی تیاری نہیں کی۔

کراچی میں گذشتہ برس بھی مون سون بارشوں کے کئی اسپیل آئے تھے۔ ہر اسپیل میں شہر قائد ڈوب گیا تھا۔ اس بار بھی صورتحال زیادہ مختلف دیکھائی نہیں دے رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔