Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی، 2 روز میں دوران بارش کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کراچی، 2 روز میں دوران بارش کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں 2 روز کے دوران بارش کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئیں۔

کراچی میں گذشتہ روز بارش کے دوران ایک بچی سمیت چار افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ کسی کو کھمبے سے کرنٹ لگا تو کسی کو ٹوٹی تاروں سے، جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کا کہنا ہے کے الیکٹرک کے غفلت نے ان کے گھر کا چراغ بجھا دیا۔

بارشوں میں کرنٹ لگنے سے پھر ہلاکتیں، کےالیکٹرک کا نظام ٹھیک نہ ہوسکا۔ بیشترعلاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی چلی گئی۔ جہاں بجلی موجود تھی وہاں کرنٹ لگنےسے ہلاکتیں ہوتی رہیں۔

کورنگی میں کرنٹ لگنے سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا، دو روز میں کرنٹ سے اموات پانچ ہوگئیں۔

اس سے قبل کلفٹن شاہ رسول کالونی میں چار سالہ بچی تانیہ کو کھمبے سے کرنٹ لگا۔ معصوم بچی چند ہی لمحموں میں تڑپ تڑپ کر موت کےمنہ میں چلےگئی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے یہ پہلا واقعہ نہیں پہلے بھی کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں لیکن کے الیکٹرک نے سسٹم ٹھیک نہیں کیا۔

بلدیہ ٹاؤن کےعابدہ آباد میں کرنٹ لگنے سے یقین خان نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔ لائٹ ہاؤس چپل گلی میں ساجد کو کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ لیاقت آباد کے علاقے شریف آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔