Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامیڈی کنگ عمر شریف کراچی ایئرپورٹ سے ایئرایمبولیس میں امریکا روانہ

کامیڈی کنگ عمر شریف کراچی ایئرپورٹ سے ایئرایمبولیس میں امریکا روانہ
September 28, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دل کے عارضے میں مبتلا کامیڈی کنگ عمر شریف ایئرایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ ہو گئے۔

عمر شریف کی ایک اہلیہ زریں غزل بھی ایئرایمبولینس میں عمر شریف کے ساتھ ہیں جبکہ ان کے دو بیٹے اور پہلی اہلیہ آج شب کمرشل پرواز کے ذریعے امریکہ جائیں گے۔ ایئرایمبولینس فیولنگ کے لئے جرمنی میں کچھ دیر قیام کرے گی۔ اس کے بعد امریکہ پہنچے گی۔

امریکہ کے جارج واشنگٹن اسپتال میں ڈاکٹرز کو عمر شریف کی حالت اور رپورٹس سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ عمر شریف کے بڑے بیٹے جواد شریف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ پاکستان سے محبت کی اور آج پوری قوم ان کے لئے دعائیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ ان کی والد کی مکمل صحتیابی تک دعاوں میں یاد رکھا جائے۔

اس سے پہلےعمر شریف کو نجی اسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔ دل کی بیماری میں مبتلہ عمر شریف کئی دنوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کےعلاج کے لئے چار کروڑ روپے جاری کئے تھے۔ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کے لئے امریکہ ویزہ کے حصول میں بھی وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے مدد کی تھی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔