Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈینگی مچھر کے وار تشویشناک، مزید دو افراد جاں بحق

ڈینگی مچھر کے وار تشویشناک، مزید دو افراد جاں بحق
October 7, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ڈینگی مچھر کے وار تشویشناک صورتحال اختیار کر گئے۔ ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈینگی نے پنجاب میں پر پھیلا لیے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے 207 نئے مریض سامنے آ گئے۔ صرف لاہور میں ایک سواناسی، راولپنڈی میں تیرہ، فیصل آباد میں تین جبکہ چینوٹ سے ڈینگی کے 2،2 مریض رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری عمران سکندر کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب بھر سے ڈینگی کے دو ہزارنوسو نواسی کنفرم کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سال لاہور سے ڈینگی کے دو ہزار تین سو سینتالیس کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومتی انتظامات مایوس کن ہیں۔

سیکرٹری صحت کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈینگی وبا کے علاج معالجے کے لیے میو اسپتال میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔