Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسد خاکی فیصل مسجد پہنچا دیا گیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسد خاکی فیصل مسجد پہنچا دیا گیا
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جسد خاکی فیصل مسجد پہنچا دیا گیا۔

ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ایمولینس کو سخت سیکورٹی حصار میں فیصل مسجد پہنچایا گیا۔ ایمبولینس کیساتھ فیملی ممبران اور قریبی عزیز و اقارب میت کیساتھ روانہ ہوئے۔

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے قائم مقام صدر، تمام سروسز چیفس، فوجی حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی تمام کابینہ ارکان کو بھی نمازجنازہ میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔