Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب مقرر

ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب مقرر
September 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈاکٹر آصف محمود جاہ وفاقی ٹیکس محتسب مقرر کردئیے گئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو وفاقی ٹیکس محتسب تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 21 کے سینئر آفسر ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا تقرر چار سال کے لئے ہوگا۔ اس سے قبل وہ چیف کلیکٹر کسٹمز کے عہدے پر فائز تھے۔

2020 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے بعد انہیں اعلیٰ سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

ملک میں کوئی وبا پھوٹے، قدرتی آفت آئے یا قحط آن پڑے ڈاکٹر آصف محمود جاہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔