Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کےخلاف درخواست خارج

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کےخلاف درخواست خارج
September 15, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آ گیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری کےخلاف درخواست خارج کر دی۔

قائمقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف اپیل پر سماعت کی ۔ دوران سماعت درخواست گزار علی عظیم آفریدی نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں کوئی سرونگ ججز بطور ممبر کام نہیں کر رہے ہیں جس پر قائم مقام چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیف الیکشن کمشنر نہیں لگایا جا سکتا ؟؟ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت ہونی چاہیے؟؟  استفسار کیا کہ کیا آپ نے چئیرمین نیب تعیناتی کیس کا فیصلہ پڑھا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے ریمارکس  دئیے کہ چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب جوڈیشل افسران نہیں ہوتے ۔ آئین کے مطابق کسی آئینی ترمیم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ آپ کی کوشش کو سہراتے ہیں آپ نے آئینی نقطہ اٹھایا۔ بعدازاں عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے علی عظیم آفریدی کی اپیل خارج کر دی۔