Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس آج ہوگا، فضل الرحمن، شہبازشریف شریک ہونگے

پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس آج ہوگا، فضل الرحمن، شہبازشریف شریک ہونگے
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ فضل الرحمن، شہبازشریف سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ فضل الرحمان پہلے ہی بارہ ربیع الاول کے بعد ہر ضلع میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا کہہ چکے۔

ادھر مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔