Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی والے منصوبوں کا اعلان کرنے میں چیمپئن ہیں، محمد زبیر

پی ٹی آئی والے منصوبوں کا اعلان کرنے میں چیمپئن ہیں، محمد زبیر
September 26, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا پی ٹی آئی والے منصوبوں کا اعلان کرنے میں چیمپئن ہیں۔

محمد زبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کراچی میں ن لیگ نے تاریخی منصوبے بنائے۔ کراچی میں امن نواز شریف کی وجہ سے ہے ۔ ہم نے گرین لائن شروع کی، پانی کا منصوبہ شروع کیا، لیاری ایکسپریس وے کا منصوبہ شروع کیا، پورٹ قاسم پر بجلی کے دو منصوبے مکمل کئے، نیوکلر پاور پلانٹ لگایا ، دو ایل این جی ٹرمینل بنائے، فائر ٹینڈر کا منصوبہ بنایا۔ صرف اس کا آرڈر کرنا باقی تھا۔

 محمد زبیر نے کہا گرین لائن کا 80 فیصد پروجیکٹ ہم نے پورا کیا۔ ساڑھے تین سال میں چالیس بسیں آئی ہیں۔ کے فور کا منصوبہ جہاں جون 2018 میں چھوڑا تھا وہیں ہے۔ میاں نواز شریف کو احسا س تھا کراچی پیچھے رہ گیا۔ میاں نواز شریف کے دور میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئر مین دونوں کراچی سے تھے۔ ایک میں اور دوسرا مفتاح تھے ۔ اس وقت پاکستان میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کا چیئر مین موجود نہیں۔ ٹریفک کے متبادل پروجیکٹ سخی حسن اور فائیو اسٹار کا میں نے افتتاح کیا ۔ دونوں برجز پر پی ٹی ائی نے تختی لگا دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔