Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایم اے کاکول میں 144 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

پی ایم اے کاکول میں 144 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
October 9, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) پاک آرمی کی کاکول ملٹری اکیڈمی میں 144 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان، بحرین، عراق، سعودی عرب اور سری لنکن کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی فورس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد 144 ویں لانگ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عثمان انور کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، بٹالین سینئر انڈر آفیسر حمزہ نذیر نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ کورس اندڑ آفیسر حنا بخاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان کے مطابق جنرل فیاض نے پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں اعزازت تقسیم کیے۔ سعودی جنرل نے پاکستان فوج کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا، سعودی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔