Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل سکس، آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑپڑے گا

پی ایس ایل سکس، آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑپڑے گا
February 23, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس کے پانچویں میچ میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑپڑے گا۔ دونوں ٹیمیں اپنا اپنا ابتدائی میچ ہارجانے کی وجہ سے فتح کا کھاتہ کھولنے کی بھرپور کوشش کریں گی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کی رنگینیاں کراچی میں جاری ہیں، ایونٹ میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں شام سات بجے ان ایکشن ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی جیت کے لیے سر توڑ کوشش کریں گی، ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے ابھی تک ایک ،ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹیموں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پشاور زلمی کو پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں چار وکٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین وکٹوں سے مات دی۔

دونوں ٹیموں کے باہمی ریکارڈ پر نظرڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں 6بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں ٹیموں نے تین،تین بار کامیابی حاصل کی۔