Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 گرفتار
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 22 کارروائیاں کی گئیں، جس دوران پاکپتن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت منظور احمد کے نام کی ہوئی جبکہ 2 نامعلوم بھی مارے گئے۔