Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے 92 مریض رپورٹ

پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے 92 مریض رپورٹ
September 23, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک میں ڈینگی مچھر کے حملے قابو سے باہر ہونے لگے۔ پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے 92 مریض رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد میں بھی مزید تیرہ مریض سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 107 ہو گئی۔ اب تک 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ڈینگی سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 7 کیسز اور شہری علاقوں میں 6 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل 74 مریض اور شہری علاقوں میں کل 33 مریض ہیں۔

 ادھر وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں ڈینگی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ عثمان بزدار نے متعلقہ محکموں کو انسداد ڈینگی پلان پر 100 فیصد عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔