Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر، اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے ایوان میں کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ ہونے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں، ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کی بازگشت بھی سنائی دیتی رہی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس دوگھنٹے اور 29 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین میاں شفیع کی صدارت شروع ہوا، اجلاس کی کارروائی محض آدھا گھنٹہ ہی چل سکی۔

کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج اور شورشرابا شروع کر دیا، اپوزیشن ارکان نےایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں لہرا دیں اور شدید نعرے بازی کی۔

میڈیاسے بات چیت میں مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف چارپانچ طریقوں عدم اعتماد ہوچکا،اب اعتماد کاووٹ لینے کا ڈرامہ نہیں چلے گا۔

اپوزیشن کے شور شرابے میں حکومت نے 9 آرڈیننس اور 5 بلز پیش کر دئیے، اجلاس پیر کے روز دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی بانٹی گئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔