Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری
February 26, 2021

پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور سورج کی آنکھ مچولی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔ مالاکنڈ ڈویژن میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں گزشتہ رات سے کہیں بادلوں کا راج تو کہیں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پشاور میں گزشتہ رات سے بادلوں کا راج ہے۔ وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور دن بھر سورج کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور زیادہ سے زیادہ 23 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 12 ، بالاکوٹ میں 11، کالام اور بونیر میں 9 ، پشاور میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پہاڑوں پر برف باری کے باعث کالام سوات میں پارا منفی 3 جبکہ پارا چنار میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جس سے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔