Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پرویزالہی سے علی محمد خان کی ملاقات ، پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ پاس کروانے پر پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا

پرویزالہی سے علی محمد خان کی ملاقات ، پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ پاس کروانے پر پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا
September 5, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی اور وفاقی وزیر مونس الہی سے وزیر مملکت علی محمد خان کی ملاقات ہوئی۔ پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ پاس کروانے پر پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر چودھری پرویز الہٰی نے بتایا مونس الہٰی پارٹی گائیڈ لائن کے مطابق پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

چودھری مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ملک میں پانی کی کمی کے پیش نظر نئے ڈیموں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈیموں کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف ملک میں پانی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی مہیا ہو گی۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے مونس الہٰی کو آبی وسائل کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور مہمند ڈیم کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا مونس الہٰی نوجوان ہیں اور نہایت مستعدی سے ڈیموں کی تعمیر و بحالی پر کام کر سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا چودھری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی سے پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ پاس کروانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔