Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز
October 3, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق نسیم البحر 13 کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر پاکستانی اور سعودی بحری افواج کے مابین باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے، مشق میں دونوں بحری افواج کے بحری جہاز ،فضائی اثاثے اور رائل سعودی ایئرفورس کے جہاز شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مشق نسیم البحر دونوں ممالک کی مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنے گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

مشق کے پہلے روز مختلف بحری آپریشنز میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے متعدد ہاربر سرگرمیاں منعقد کی گئیں. علاوہ ازیں ہاربر فیز میں مشق کے سی فیز کے حوالے سے منصوبہ بندی بھی کی گئی. مشق کے پہلے مرحلے میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں اور ساحلی تنصیبات میں تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن کا مشاہدہ اور تجزیہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے متعلقہ فورس کمانڈرز نے کیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔