Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا پشوکان کے قریب آپریشن،700کلو گرام منشیات ضبط کرلی

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا پشوکان کے قریب آپریشن،700کلو گرام منشیات ضبط کرلی
March 1, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان کے ساحلی علاقے پشوکان کے قریب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا اور 700 کلو گرام منشیات ضبط کرلی۔

ترجمان 2.2 بلین روپے مالیت کی منشیات کو بحیرہ عرب کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا۔ ضبط شدہ منشیات کو قانونی کاروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

 کامیاب مشترکہ انسدادِ منشیات آپریشن ملکی بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پاکستان بحریہ کے مضبوط عزم کا مظہر ہے۔