Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا ورچوئل اجلاس

پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا ورچوئل اجلاس
September 5, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی میزبانی میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ چین، ایران، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ سفیر محمد صادق نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ہمیں مستحکم افغانستان سے تمام ممالک کے لیے پیدا ہونے والے نئے مواقع کا ادراک کرنا ہو گا۔ خوشحال اور پرامن افغانستان اقتصادی، تجارتی، علاقائی، عوامی ربط کو فروغ دے گا۔

اجلاس میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا باہمی سطح پر قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق ہوا۔