Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق ڈوزیئر جاری کر دیا

پاکستان نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق ڈوزیئر جاری کر دیا
September 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق 131 صفحات پر مشتمل ڈوزیئر جاری کر دیا۔

ڈوزئیر کے مطابق بھارتی قابض فورسز نے آزاد کشمیر میں 239 ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں۔ 574 مقامی افراد کو غیر ملکی قرار دے کر شہید کیا گیا، آٹھ سے دس ہزار کشمیری جبری لاپتہ ہیں۔

ڈوزئیر میں مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا بھی تذکرہ کیا گیا ۔ مسلم علاقے کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے پلان کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ کشمیریوں پر ٹارچر  سے  متعلق دو بھارتی  فورس کے اہلکاروں کی آیڈیو بھی سنائی گئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔ سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا نے دیکھا بھارت کی سوچ کیا تھی ۔ جسد خاکی کو بھارتی فورسز نے اپنے قبضے میں لیا۔

مشیر قومی سلامتی  معید یوسف  کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔ بھارتی میڈیا دیکھے تو لگتا ہے کہ دہلی کا سقوط ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا سلامتی کونسل کی سربراہی ایسے ملک کے حوالے کی گئی ہے جو ہندو توا کا علمبردار ہے۔ یورپی  یونین بھارت کے ساتھ  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائے۔

ڈوزیر کے پہلے باب میں بھارتی  جنگی جرائم ، دوسرے باب میں  فالس فلیگ آپریشنز جبکہ تیسرے باب میں سلامتی کونسل کی قراردادوں اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا ذکر ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے۔