Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے بہت مواقع موجود ہیں ، شاہ محمود قریشی

پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے بہت مواقع موجود ہیں ، شاہ محمود قریشی
April 12, 2021

برلن (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا برلن میں آج یہاں موجودگی پر میں بے حد خوش ہوں۔ کورونا کی جاری عالمی وباء کے باوجود آمد پر جس گرم جوشی سے ہمارا استقبال کیا گیا ہے، اس پر میں وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہورہا ہے جب پاکستان اور جرمنی میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے 70 سال مکمل ہوئے ہیں ۔ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس دلوانے میں جرمنی کی معاونت پر شکر گزار ہیں۔ ہم جرمنی کے ساتھ نئے اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ اس کیلئے باقاعدہ فریم ورک موجود ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہم سب اس وقت کرونا عالمی وبائی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں۔ میں 15 ملین ویکسین ڈوزز دیے جانے پر جرمن قیادت کا شکرگزار ہوں۔

ایف اے ٹی ایف پر معاونت پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ چانسلر مارکل کی قیادت میں جرمنی نے ترقی کے بہت مدارج طے کیے۔ جرمن چانسلر کی وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ء پاکستان کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کرونا صورت حال میں بہتری کے بعد تشریف لائیں گے۔ افغان امن عمل میں جرمنی کا کردار قابل تحسین ہے۔ ہم پرامن، مستحکم افغانستان کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔ ہندوستان نے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات کے ذریعے جنوبی ایشیا کے امن کو خطرات سے دو چار کیا۔ ہندوستان کو مزاکرات کیلئے فضا سازگار بنانا ہو گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بولے جرمنی نہ صرف یورپی یونین بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک اہم ملک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات گرمجوشی اور باہمی ہم آہنگی سے عبارت ہیں۔ جرمنی پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ ہم تمام شعبہ جات میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔