Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں ، جوبائیڈن

پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں ، جوبائیڈن
September 8, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے معاہدے کے لیے کام کر رہے ہیں، انتظار کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا چین طالبان کے ساتھ تعلقات کے انتظامات کرے گا۔ یہی نہیں پاکستان، روس اور ایران بھی ایسا کریں گے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ترجمان کا کہنا ہے طالبان حکومت میں شامل کچھ لوگوں کے ماضی اور وابستگیوں پر تشویش ہے۔ خواتین کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ہم طالبان کی باتیں نہیں عمل دیکھیں گے۔