Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، صدر عارف علوی خطاب کرینگے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا، صدر عارف علوی خطاب کرینگے
September 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا۔

صدر عارف علوی اجلاس سے خطاب کریں گے، اپوزیشن نے صدر کے خطاب کے موقع پر مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ سے صدارتی خطاب کے دوران میڈیا، وکلا اور سرکاری ملازمین احتجاج بھی کریں گے۔

مسلح افواج کے سربراہان، چیف جسٹس پاکستان سمیت آئینی اداروں کے سربراہان کو بھی مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔