Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دے دی
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ نے بنگلادیش کو 6 رنز سے ہرایا۔ باولنگ کی شاندار کارکردگی سے اسکاٹ لینڈ 141 رنزکے ہدف کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا ۔ اسکاٹ لینڈ کے فاسٹ بولر بریڈ ویل نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

بنگلادیش کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 20 آورز میں صرف 134 رنز بنا سکی۔