Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی، متاثرہ لڑکی نے متعدد ملزموں کو شناخت کر لیا

ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی، متاثرہ لڑکی نے متعدد ملزموں کو شناخت کر لیا
September 1, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے دست درازی کے واقعے میں متاثرہ لڑکی نے متعدد ملزموں کو شناخت کر لیا۔

ٹک ٹاکر لڑکی کو ملزموں کی شناخت کے لیے سکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل پہنچایا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق  ٹک ٹاکر لڑکی نے متعدد ملزمان کی شناخت کر لی۔

 کیمپ جیل کے باہر گرفتار افراد کے لواحقین نے احتجاج کیا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی۔ مظاہرین نے روکنے پر پولیس سے ہاتھاپائی بھی کی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ہمارے بے گناہ بچوں کو پکڑا گیا ہے۔

یوم آزادی پر گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی سے بدسلوکی اور دست درازی کا واقعہ پیش آیا تھا۔