Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی وزرا، اسد قیصر، قاسم سوری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار

وفاقی وزرا، اسد قیصر، قاسم سوری کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ اور غم کا اظہار
October 10, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزرا، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا۔

اسد قیصر نے کہا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔ وہ پاکستان کے عظیم ہیرو تھے جنہوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنایا۔

قاسم خان سوری نے کہا محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کا انتقال ملک اور قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو قوم ہمیشہ قومی ہیرو کے نام سے یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے۔ پاکستان کیلئے ان کی خدمات ان گنت ہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبر سن بہت افسوس ہوا۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت میں ان کو اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اللہ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔