Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا، شیخ رشید

وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا، شیخ رشید
September 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھا۔

 وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ سے خطاب پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم عمران خان نے آج ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے ۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اور سماجی بے چینی کے اسباب احاطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو انتہائی جرات سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے۔

شیخ رشید احمد نے کہا وزیراعظم نے افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی۔ وزیراعظم نے دنیا کو باور کروایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر ممالک ہیں۔ دنیا کو بتایا کہ پاکستان نے امریکہ اور اتحادی افواج کا ساتھ دیکر بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔ وزیر اعظم نے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے رحم وکرم پر اکیلا چھوڑ دیا۔ موجودہ حالات میں افغانیوں کو تنہا نا چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوست پہلو کی عکاس ہے۔  

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے ہندوستان کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے۔ اقوام عالم کو باور کروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اور ہندوستانی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا۔ وزیر اعظم نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں۔ امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لیکر درست پالیسیاں بنائیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔