Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعلی سندھ کی عید میلا النبیﷺ کے جلوس میں شرکت، مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے استقبال کیا

وزیراعلی سندھ کی عید میلا النبیﷺ کے جلوس میں شرکت، مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے استقبال کیا
October 19, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عید میلا النبی کے جلوس میں شرکت کی۔ شاہ میمن مسجد کے قریب ربیع الاول کے جلوس کی قیادت کی مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور انتظامیہ نے استقبال کیا۔

کراچی میں 12 ربیع الاول پہلا جلوس شاہ فیصل کالونی پانچ نمبر سے برآمد ہوا جس کے بعد ملیر کالا بورڈ سے  بچوں کا جلوس برآمد ہوا۔ شرکاء  سرکار دو عالم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے۔

کراچی کا مرکزی جلوس نیو میمن مسجد ایم اے جناح روڈ سے برآمد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی شریک ہوئے۔ سی ایم سندھ نے کہا حضور پاک ﷺکی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے بھی مرکزی جلوس کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی اور سیکیورٹی کے  بہترین انتظامات ، بہترین پولیس اور تمام ایجنسیز کا شکریہ ادا کیا۔ بولے سب مل ملا کر کام کریں گے تو سیکیورٹی انشور ہو گی۔

دوسری جانب سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کی گئی ہے۔