Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف حکومت نے جواب کیلئے پھر مہلت مانگ لی

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف حکومت نے جواب کیلئے پھر مہلت مانگ لی
October 13, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف حکومت نے جواب کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے پھر مہلت مانگ لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وزیر اعظم کو بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف پبلک کرنے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی نے حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی دفاعی یا نیشنل سیکیورٹی سے متعلق تحفہ ہو بے شک نہ بتائیں لیکن ہر تحفے کو پبلک کرنے پر پابندی کیوں؟ اگر کسی ملک نے ہار تحفے میں دیا تو پبلک کرنے میں کیا حرج ہے ؟ حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی ہے؟ حکمرانوں کو ملنے والے تحائف ان کے نہیں بلکہ عوام کے ہیں اگر کوئی عوامی عہدہ نہ ہو تو کیا عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو تحائف ملیں گے؟ حکومت کیوں تمام تحائف کو میوزیم میں نہیں رکھتی؟ حکومت کو چاہیے گزشتہ دس سالوں کے تحائف پبلک کر دے۔ حکومت یہ بھی بتائے کہ کتنے تحائف کا ایف بی آر سے تخمینہ لگوایا ؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا ہائبرڈ وارفئیر کا زمانہ ہے کچھ لوگ تحائف پر بھی ویڈیوز بنائیں گے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا آپ آج کے دور میں معلومات تک رسائی کیسے روک سکتے ہیں؟ حکومت کو مشورہ دیں فیصلے پر نظر ثانی کرے اور معلومات پبلک کرے۔ کس ملک نے کتنی محبت سے کیا تحفہ دیا یہ بات عوام کو بتانے سے تعلقات کیسے خراب ہوں گے ؟ عدالت نے وفاقی حکومت کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔