Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
September 15, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب موٹروے زیادتی کیس پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔ عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ وزیر اعظم راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب وزیر اعظم کو فلاحی تنظیموں کیساتھ مل کر کیے جانیوالے کام، یونیورسٹیز میں اصلاحات، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور گورنر ہاؤس کے معاملات کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی کچھ دیگر وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔