Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا یواے ای میں آغاز، افتتاحی میچ میں عمان اور پاپوا نیوگینی کا مقابلہ جاری

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا یواے ای میں آغاز، افتتاحی میچ میں عمان اور پاپوا نیوگینی کا مقابلہ جاری
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) کرکٹ کا عالمی جنون، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 کا یواے ای کے صحرا میں آغاز ہوگیا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اعصاب کی جنگ شروع ہوگئی۔ گروپ اسٹیجز کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوا نیوگینی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آج دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

 دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

پہلے راؤنڈ کا افتتاحی میچ عمان اور پاپوانیوگنی کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ دوسرے میچ میں بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے پر مشتمل جم سیشن میں حصہ لیا۔ قومی اسکواڈ آج سے دبئی میں نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز جبکہ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے پریکٹس میچ کھیلی گی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔