Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 آج سے یواے ای کے صحرا میں سجے گا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 آج سے یواے ای کے صحرا میں سجے گا
October 17, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) کرکٹ کا عالمی جنون ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 آج سے یواے ای کے صحرا میں سجے گا۔ گروپ اسٹیجز کا پہلا میچ آج اومان اور پاپوانیوگنی کے درمیان دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اعصاب کی جنگ شروع ہونے کے قریب ہے، کون جیتے گا کون ہارے گا، کون بنائے گا ریکارڈ، کون کرے گا باؤلرز کی پٹائی، کون اڑائے گا وکٹیں؟، 17 اکتوبرسے 14 نومبر تک یو اے ای میں محمدود اوورز کی عالمی جنگ چھڑنے کو تیار ہے۔

گیم پلان کیا ہو گا، کھلاڑیوں کی کارکردگی پر امپائرز کے ہوں گے فیصلے، دو مرحلوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں قسمت آزمائی کریں گی۔

پہلے راؤنڈ کا افتتاحی میچ اومان اور پاپوانیوگنی کے درمیان دوپہر تین بجے کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شام سات بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل میں دو گھنٹے پر مشتمل جم سیشن میں حصہ لیا۔ قومی اسکواڈ آج سے دبئی میں نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز جبکہ 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ سے پریکٹس میچ کھیلی گی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔