Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
October 18, 2021 --- ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

میگا ایونٹ میں آج بھی دو میچ شیڈول ہیں۔ آج پہلے میچ میں نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم شام 7 بجے نمیبیا کے مدمقابل آئے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلا اپ سیٹ بھی ہوگیا، گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ نے بنگلہ دیش کو 6 رنزسے شکست دے دی۔

بنگلہ دیشی ٹیم 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ عمان نے 130 کو ہدف اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

جتندر سنگھ نے 42 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عاقب الیاس بھی 50 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسری جانب میتھیو ہیڈن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ کے خلاف 20 اکتوبر کو کھیلے گا۔