Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سرفراز، فخر اور حیدر 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021، سرفراز، فخر اور حیدر 15 رکنی قومی اسکواڈ میں شامل
October 8, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سرفراز احمد، فخر زمان اور حیدر علی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے 15 رکنی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، فخر زمان، سرفراز اور حیدر علی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فاسٹ باؤلر محمد حسنین ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، شاہ نواز دہانی کو ٹیم میں شامل لیا گیا۔

15 رکنی ٹیم کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونئیر، وکٹ کیپر سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ خوش دل شاہ، شاہ نواز دہانی اور عثمان قادر کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق " انتہائی مسابقتی قومی ٹی 20 میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد، ہم نے حیدر علی، فخر زمان اور سرفراز احمد کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔