Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ن لیگ کے رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ ، نیب نے مزید 2 لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا

ن لیگ کے رہنماؤں کی مشکلات میں اضافہ ، نیب نے مزید 2 لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا
September 4, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ن لیگ کے رہنماؤں کی مشکلات بڑھنے لگیں ۔ ذرائع کے مطابق نیب نے مزید 2 لیگی رہنماؤں کو طلب کر لیا۔

نیب  لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جاوید لطیف کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کا کہا ہے جبکہ برجیس طاہر کو 10 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

نیب حکام جاوید لطیف اور برجیس طاہر سے انکے اثاثہ جات کے بارے میں تحقیقات کرینگے۔ ذرائع کے مطابق جاوید لطیف سے 50 کروڑ روپے جبکہ برجیس طاہر سے 30 کروڑ روپے کے اثاثہ جات کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائیگی۔

لیگی رہنما جاوید لطیف اس سے بھی نیب  کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔