Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی پر بات کو ختم کردینا چاہئے، شیخ رشید

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخی پر بات کو ختم کردینا چاہئے، شیخ رشید
September 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ کی منسوخی، جو ہونا تھا ہوگیا، بات کو ختم کردینا چاہئے۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، بھارت کو پاکستان میں کرکٹ کا امیج بحال ہونا برداشت نہیں تھا، نیوزی لینڈ نے ٹیم کوخالی گراؤنڈ میں کھلانے کی پیشکش بھی نہیں مانی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، نہیں معلوم انگلینڈ 48 گھنٹے بعد کیا فیصلہ کرے گا، پاکستان ان حالات سے نکل کر آگے بڑھے گا۔ بھارت 15 اگست سے پاکستان اور افغانستان میں پھنسا ہوا ہے۔

اس سے قبل وزیرداخلہ نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کھیلوں کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔ کہا کہ، نیوزی لینڈ کی ٹیم کا سکیورٹی کی بنا پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرنا بے بنیاد ہے۔

شیخ رشید نے کہا، امریکی قیادت میں نیٹو افواج، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک نے افغانستان سے انخلا کیلئے پاکستان کو ترجیح دی۔ اسلام آباد نے ہوٹلوں میں ان غیرملکیوں کی میزبانی کی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔