Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر
January 7, 2021

آکلینڈ (92 نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پیغام میں کہا مشکل حالات میں پاکستانی ٹیم کا دورہ کرنے پر مشکور ہیں، کیوی بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے اس ٹور کو انجام دینے کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کیویز کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملاتے ہوئے کی تصاویر بھی پر شیئر کیں، قومی ٹیم 9 جنوری کو آکلینڈ سے وطن واپسی کے لیے اڑان بھرے گی۔